آسمان پر دیکھیں سیاروں کی پریڈ

سحرش بتول

آج سے 25 جنوری تک آسمان پر سیاروں کی پریڈ ہوگی

نظام شمسی کے چھ سیارے ایک قطار میں نظر آئیں گے، زہرہ مشتری زحل، مریخ نیپچون اور یورینس ایک قطار میں دکھائی دیں گے۔

یہ نظارہ سورج غروب ہونے کے بعد دیکھا جاسکے گا۔۔

زبره مشتری، زحل اور مریخ کو بغیر ٹیلی اسکوپ دیکھا جا سکے گا۔ سیاروں کے نظر آنے کا سلسلہ تین گھنٹے جاری رہے گا۔

ماہرین کے مطابق متعدد سیاروں کو ایک قطار میں دیکھنا ہمیشہ ایک خصوصی نظارہ ہوتا ہے اور اس سے ہمیں نظام شمسی کی خوبصورتی اور وسعت کا اندازہ ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا مارچ 2023 میں ہوا تھا اور اس موقع پر عطارد ،زیره مریخ مشتری اور یورینس کو دیکھا گیا تھا۔

اس کے بعد 3 جون 2024 کو بھی عطارد مریخ مشتری، زحل یورینس اور نیپچون کو ایک سیدھی لکیر میں دیکھا گیا تھا۔
یہ موقع آپ کو نہ صرف فلکیات کے بارے میں جاننے کا موقع دے گا بلکہ کائنات کی خوبصورتی کو قریب سے دیکھنے کا بھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں