پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آصف نسوانہ لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر منتخب

پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ حامد خان گروپ کے امیدوار آصف نسوانہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے۔

ہفتے کے روز لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کا انعقاد ہوا جس میں حامد خان گروپ کے امیدوار آصف نسوانہ اور عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل صدر کے عہدے کے لئے مدمقابل تھے۔

انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے امیداور آصف نسوانہ 7050 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ حامیوں کا جشن اور قیدی نمبر 804 کے نعرے لگائے گئے۔

نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل 6460 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

نائب صدر کی نشست پر عبد الرحمن رانجھا اورسیکرٹری کی نشست پر فرخ چیمہ کامیاب قرار پائے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں