سدرہ اشرف
فضا میں خوشبو بکھیرنے اور منہ میں مٹھاس گھولنے کو تیار ہے پھلوں کے بادشاہ سلامت آم کی فصل۔
ملتانیوں کا انتظار اب ختم ہونے کے قریب ہے کیونکہ ملتان کی سوغات آم اب مارکیٹ میں کو آنے کو ہے بےتاب۔
پھلوں کا بادشاہ، گرمیوں کی جان، ملتان کی ہے جو شان، ذائقہ ہے جس کی پہچان، ملتانی آم اب نہ صرف جنوبی پنجاب بلکہ پاکستان بھر کی منڈیوں کی زینت بنے کو ہے تیار۔
گرمیوں کی سوغات آم بادشاہ سلامت بچوں، بڑوں سب کا مشترکہ پسندیدہ پھل ہے۔ یوں تو گرمی کا موسم سبھی کے لیے انتہائی ناپسندیدہ ہوتا ہے لیکن صرف آم کھانے کے لیے لوگ نہ صرف اس موسم کا انتظار کرتے ہیں بلکہ اسے برداشت بھی کرتے ہیں۔
ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے آم کو ذائقے کے اعتبار سے الگ حیثیت حاصل ہے۔ ملتان میں پیدا کیا جانے والا آم نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی مانگ رکھتا ہے۔
نام تو عام ہے مگر یہ پھل تمام پھلوں کا بادشاہ کہلاتا ہے جو کہ گرمیوں میں قدرت کا ایک خاص تحفہ ہے۔ جسے بچے ، بڑے سبھی انتہائی شوق سے کھاتے ہیں۔