ویب نیوز:فیڈریشن انٹریشنل ہاکی (ایف آئی ایچ) نے ورلڈ کپ میجک سکل ایوارڈز کا اعلان کردیا۔
ایف آئی ایچ کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق پاکستان کے عبد الرحمان نے میجک سکل ایوارڈ جیت لیا۔
مینز کیٹیگری میں ایوارڈ اپنے نام کرنے والے پاکستان کے عبد الرحمان نے ویلز کے خلاف میچ میں شاندار تھری ڈی سکلز کا مظاہرہ کیا۔
میگا ایونٹ کے دوران عبد الرحمان نے ویلز کے خلاف 4 دفاعی کھلاڑیوں کو ڈاج کرکے خوبصورت گول سکور کیا تھا۔
ایوارڈ کیلئے 3کھلاڑیوں کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے تھے جن میں پاکستان کے عبد الرحمان، جنوبی افریقا کے کینٹن میلویل اور فرانس کے کرٹی ایلٹ کو شامل کیا گیا تھا۔
عبد الرحمان نے جنوبی افریقا کے کینٹن میلویل کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی، میلویل کو 39 فیصد ووٹ ملے جب کہ عبد الرحامن کے گول کو 44 فیصد ووٹس ملے۔
دوسری جانب ویمنز کیٹیگری میں بھارت کی گول کیپر بیچو دیوی کریبام نے ایوارڈ جیت لیا، بیچو دیوی نے انگلینڈ کے خلاف میچ کے آخری منٹ میں شاندار ریفلیکس سیو کیا تھا، بیچو دیوی کو مداحوں کے 52 فیصد ووٹس ملے۔
ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان کی پوزیشن 11 ویں رہی جب کہ ورلڈ کپ میں سب سے بہترین گول پاکستان کے عبدالرحمان کا قرار پایا۔
