ہائیکورٹ ملتان بینچ میں 500 روپے کی عدالتی فیس کے خلاف وکلاء کا احتجاج

یوسف عابد

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں مصدقہ دستاویزات کے حصول پر عائد 500 روپے کی فیس کے خلاف آج وکلاء نے نقول برانچ ہائیکورٹ‌ ملتان بینچ کے سامنے احتجاج کیا۔ احتجاج کی قیادت ہائی کورٹ بار ملتان کے سابق صدر سید ریاض الحسن گیلانی نے کی۔

احتجاج میں شریک وکلاء نے کہا کہ یہ فیس صرف ملتان اور بہاولپور میں لاگو کی گئی ہے، جو کہ جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ امتیازی سلوک کے مترادف ہے۔ عوام پہلے ہی انصاف کے حصول میں مالی مشکلات کا شکار ہیں، ایسے میں یہ فیس ان کے لیے مزید رکاوٹ بن رہی ہے۔

احتجاجی وکلاء کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کے بارے میں پہلے بھی ایک تحریری درخواست دی گئی تھی، لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ لہٰذا اب وکلاء نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ وکلاء نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس غیرمنصفانہ فیصلے کو واپس لیں۔

وکلاء نے اس موقع پر پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر مختلف مطالبات درج تھے، وکلاء نے نعرے بازی کرنے کے ساتھ ہائیکورٹ‌ملتان بینچ کے احاطہ میں‌ریلی بھی نکالی، جس میں‌مرد و خواتین وکلاء اور کلرکس کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں