economy 1

مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور کاری وار، پٹرولیم مصنوعات، موبائل پیکیجز مزید مہنگے

اسلام آباد:پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
petroleum products price
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سےکیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔

دوسری جانب موبائل کمپنیوں نے پی ٹی اے کی منظوری سے کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔
moble sims 1
موبائل پیکجز کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 19 سے 33 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز 500 روپے تک مہنگے کر دیئے گئے۔

15 روزہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 300 روپے تک اضافہ ہوا، جبکہ ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز 130 روپے تک مہنگے کر دیئے گئے۔تین روزہ موبائل پیکجز کی قیمتوں میں 21 روپے تک، دو روزہ پیکجز میں 20 روپے تک اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر 15 ہائبرڈ اور صرف ڈیٹا پیکجز کی نئی ٹیرف شیٹس جاری کر دی گئی ہیں۔نئی ٹیرف شیٹس میں موبائل کمپنیوں کے موجودہ پیکجز کی قیمتیں، سہ ماہی نرخ، مدت اور صارفین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی مکمل تفصیلات بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں