Untitled 15

توہین مذہب کے مقدمہ میں‌ ملزم کو سزائے موت، 87 سال قید ایک کروڑ جرمانہ

راولپنڈی: توہین مذہب کی سنگین دفعات کے تحت درج مقدمہ میں عدالت نے مجرم کو سزائے موت سنا دی، ملزم کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 87 سال قید اور ایک کروڑ 2 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا بھی حکم دیا گیا ہے.
Untitled 2026 03 03T234159.521
انسداد دہشت گردی عدالت نمبر ایک، راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے 3 اگست 2018ء کے درج مقدمہ نمبر 36 ، تھانہ ایف آئی اے سائبر کرائم راولپنڈی کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو سزائے موت کی سزا سنائی . عدالت نے قرار دیا کہ ملزم محمد ابتسام المصطفیٰ کے خلاف جرم ثابت ہوتا ہے۔

ملزم پر تعزیرات پاکستان کی دفعات 295 اے،بی اور سی ، انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات 7(1) جی، 9 اور 11(ڈبلیو)، پیکا ایکٹ 2016 کی دفعہ 11 کے تحت مقدمہ درج تھا۔WhatsApp Image 2026 11 21 at 07.50.16

عدالت نے ملزم کو دفعہ 295-سی کے تحت سزائے موت، 50 لاکھ روپے جرمانہ، جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ پر مزید 6 ماہ قید، دفعہ 295-بی کے تحت عمر قید بامشقت، دفعہ 295-اے کے تحت4 مرتبہ10،10سال قید بامشقت ، 10،10 لاکھ جرمانہ، جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ پر مزید 6 ماہ قید سزا بھگتنا ہو گی۔

فیصلے کے مطابق ملزم کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7(1) جی کے تحت 5 سال قید بامشقت، 5 لاکھ روپے جرمانہ، دفعہ 9 کے تحت 5 سال قید، 5 لاکھ روپے جرمانہ، دفعہ 11 (ڈبلیو) کے تحت 5 سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی ہے، جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید 6،6 ماہ قید سزا بھگتنی ہو گی.

ملزم کو پیکا ایکٹ کی دفعہ 11 کے تحت 7 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دی گئی ہے، جبکہ عدم ادائیگی جرمانے پر ملزم کو مزید 6 ماہ قید سزا بھگتنی ہو گی.

عدالت نے اپنے حکم نامہ میں لکھا ہے کہ تمام سزائیں بیک وقت شروع ہوں گی، تاہم سزائے موت پر عملدرآمد لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے مشروط ہو گا.

اپنا تبصرہ لکھیں