ویب نیوز: ترکیہ کے شہر انطالیہ میں عالمی موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ہونے والی COP31 کانفرنس کسی حتمی معاہدے کے بغیر ختم ہو گئی.
یورپی یونین اور متعدد ممالک نے ترکیہ اور آسٹریلیا کی مشترکہ قیادت میں پیش کردہ حتمی مسودے کو مسترد کرتے ہوئے اسے عالمی حدت پر قابو پانے کی کوششوں کے لیے ناکافی قرار دیا۔
رائٹرز کے مطابق دو ہفتوں سے زائد جاری رہنے والے مذاکرات مقررہ وقت سے دو روز آگے بڑھ گئے تاہم فوسل فیول کے استعمال میں کمی اور موسمیاتی مالی معاونت کے معاملے پر ممالک کے درمیان اتفاق رائے پیدا نہیں ہو سکا۔
کانفرنس کے صدر مرات کورم نے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب کسی معاہدے پر اتفاق ممکن دکھائی نہیں دیتا اور وہ کوئی نیا مسودہ پیش نہیں کریں گے.
ان کا مزید کہنا تھا کہ 196 ممالک نے فیصلہ کرنا ہے اور ان کے فیصلے کا احترام کیا جائے گا۔ بعد ازاں وہ اجلاس میں شریک ممالک کے نمائندوں کی تقاریر کے دوران ہی سٹیج سے چلے گئے۔

