WhatsApp Image 2026 11 14 at 06.55.03

انڈر 19 ایشیاکپ فائنل:پاکستان کو سنسنی خیز مقابلےمیں بھارت سے شکست

ویب نیوز:انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی۔

گرین شرٹس کی جانب سے دیا گیا 338 رنز کا ہدف بھارتی ٹیم نے آخری گیند پر حاصل کیا اور ایک وکٹ سے میچ جیت لیا۔
445514 4581339 updates
مسقط میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کی قیادت فرحان یوسف کررہے ہیں اور 11 رکنی ٹیم میں عثمان خان، حیام خان، عبد القادر، احمد حسین، حسنین عباس، وکٹ کیپر بیٹر حمزہ ظہور، محمد صیام، نقاب شفیق، رضوان اللہ اور علی رضا شامل ہیں۔

میچ کے آغاز پر ہی عبدالقادر اور عثمان خان بھارتی بولرز کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے، دونوں نے بولرز کی لائن اور لینتھ بگاڑ دی اور دونوں نے اپنی نصف سنچری مکمل کی تاہم عبدالقادر 54 گیندوں پر 80 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔ان کے بعد عثمان خان نے اپنی سنچری مکمل کی تاہم وہ بھی 111 گیندوں پر 107 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
s 445514 062316 updates
قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے جن میں عثمان خان اور عبدالقادر ٹاپ سکورر رہے۔بھارت کے کاویہ پریش پٹیل نے 4 اور چگوروپتی وینکٹے نے3 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت کی آٹھ وکٹیں 252 رنز پر گرنے کے بعد پاکستان کی فتح یقینی نظر آرہی تھی لیکن موہت لیوا نے صرف 25 گیندوں پر 49 رنز کی اننگز کھیل کر بھارت کو ٹائٹل جتوادیا۔

احمد حسین کی آخری گیند پر تین رنز درکار تھے جس پر موہت لیوا نے چوکا لگاکر فتح حاصل کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں