معروف کمسن منقبت خواں،دونوجوان نوحہ خوا‌نوں سمیت جاں‌بحق

ابھرتے ہوئے معروف کمسن ثنا خواں خواجہ علی کاظم اور نوحہ خوان سیّد جان علی،و زین ترابی کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

مرحومین کراچی جاتے ہوئےمانجھند نزد سیہون شریف کے قریب ایک المناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

تینوں‌نوجوان اپنے احباب کے ہمراہ انجمن حیدری خیرپور سے سالانہ جشنِ امامِ زمانہ (عج) میں شرکت کے بعد کراچی واپس جارہے تھے۔

خیال رہے کہ کمسن خواجہ علی کاظم کا کلام سوشل میڈیا پر بہت وائرل تھا،جس کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔

پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی کا آغاز کردیاگیاہے.

اپنا تبصرہ لکھیں