ماہ جبین عابد
پشاور:سینیئر صحافی ناہید جہانگیر نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 جنوری 2025ء کی رات 11 سے ساڑھے11 بجے کے درمیان میں دو بہنوں ایک بھتیجی کے ساتھ یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا کہ ہم فیملی شادی فنکشن سے واپس اہنے گھر آ رہے تھے کہ کوہاٹ روڈ چونگی بی آر ٹی سٹاپ سے آگے ایک کار نے ہمارے رکشہ کو ٹکرماری۔جس میںسے اترنے والوںمیں سمیتا جو ماموں زاد ہے، نے ڈرائیور کے سر پر پستول رکھا اور کہا رکو ورنہ گولی مار دونگی۔ اس کے ساتھ رومان ماموں زاد نے میرے سر پر پستول سے وار کیے مجھے رکشہ سے گھسیٹ کر باہر گرایا۔رکشہ کے دوسری جانب سمیتا نے رانی کو رکشہ سے باہر نکالا اور سر پر وار شروع کئے،فیصل نے سلمی کو پستول سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ساجدہ نے سینڈل،سدیس ،شریم نے بیلٹوں سے،سمیتا نے پستول اور قینچی سے جبکہ رومان نے چاقو اور پستول سے ہم تینوں بہنوں پر وار کیےاور ہمیں بے پردہ کیا گیا۔
انہوںنے بتایا کہ میں ناہید جہانگیر،بہنیںسلمیٰ جہانگیر اور رانی عندلیب پچھلے کئی سالوں سے مختلف میڈیا اداروں کے ساتھ کام کرتی ہیں ۔ان تینوں نے میڈیا کے بڑے اداروںسے فیلوشپ حاصل کیں اوران ملکی وغیر ملکی اداروںکی فیلوممبرز ہیں۔اس طرح ویمن جرنلسٹس نیٹ ورک اسلام آباد کی ممبرز بھی ہیں۔میں ناہید جہانگیر یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ ہماری کوئی ذاتی دشمنی،جائیداد کا تنازعہ اور نا ہی کوئی رشتے کا تنازعہ ہے ۔کچھ سال پہلے ساجدہ نے ایک تقریب میں مجھے اور میرے جرنلزم شعبے کو گالی دی تھی کہ جو خواتین میڈیا میں کام کرتی ہیں،ان کے لئے نامناسب الفاظ استمعال کئے کہ اچھی لڑکیاں میڈیا میں کام نہیں کرتی۔
ہفتہ کے دن قاتلانہ حملے کے بعد ساجدہ اور رومان نے دوبارہ دھمکی دی کہ اس دفعہ تو بچ گئی ہو لیکن پھر نہیں بچ سکتی۔
اس لئےمیں ریاست اور تمام ریاستی اداروں سے درخواست کرتی ہوں کہ میری پوری فیملی کو تحفظ فراہم کیا جائےکیونکہ ملزم رومان کا کرمنل ریکارڈ پہلے سے موجود ہے۔پولیس نے ابھی تک سی سی ٹی وی ریکارڈ بھی حاصل نہیں کیا۔میں اس پریس کانفرنس میں پولیس سے درخواست کرتی ہوں کہ جلد از جلد باقی تمام ملزم ساجدہ، فیصل، ہدایت الرحمان،سمیتا ، کو گرفتار کریں کیونکہ ان سے ہماری پوری فیملی کو جان سے خطرہ ہے۔ریاست اور تمام ریاستی سیکیورٹی اداروں سے سیکیورٹی فراہم کرنے کی اپیل کرتی ہوں۔اگر مجھے یا میری فیملی میں کسی کو کچھ بھی ہوا تو ملزموں کے ساتھ ریاست بھی اسکی زمہ دار ہوگی۔��