رپورٹ: شیزہ نور
"آغوش پروگرام — صحت مند ماں، خوشحال بچہ!”
پنجاب حکومت کی ایک شاندار پیشکش — آغوش پروگرام!
ایک ایسا منصوبہ جو ماں اور بچے کی صحت کو ترجیح دیتا ہے،
تاکہ ہر بچے کی شروعات ہو صحت مند اور محفوظ!
آغوش پروگرام کے تحت پنجاب کے 13 منتخب اضلاع میں حاملہ خواتین اور دو سال سے کم عمر بچوں کی ماؤں کو 38 ہزار روپے تک کی مالی امداد اور تمام سرکاری مراکز صحت پر مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
یہ پروگرام جن اضلاع میں جاری ہے: ان میں ڈی جی خان، تونسہ، راجن پور، لیہ، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، بہاولپور، رحیم یار خان، بہاولنگر، بھکر، میانوالی، خوشاب اور لودھراں شامل ہیں۔
اگر آپ ان اضلاع کی رہائشی ہیں، اور آپ حاملہ ہیں یا آپ کا بچہ دو سال سے کم عمر ہے — تو یہ پروگرام آپ کے لیے ہے۔
آپ صرف اپنا شناختی کارڈ اور صحیح موبائل نمبر ساتھ لائیں اور قریبی بنیادی یا دیہی مرکز صحت (BHU یا RHC) میں رجسٹریشن کروائیں۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) سے منسلک خواتین تمام سرکاری ہسپتالوں — BHU, RHC, THQ, DHQ — سے رجسٹریشن کروا سکتی ہیں۔