کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان کی ملتان،وہاڑی روڈ منصوبے بارے گفتگو

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ملتان ڈویژن کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا، حکومت پنجاب نے وہاڑی روڈ کی تعمیر کی منظوری دے دی۔ کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے گفتگو میں بتایا کہ 90 کلومیٹر کے ایک کیرج وے کی تعمیر کیلئے 12 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔ بابر چوک تا ضلع وہاڑی روڈ کی تعمیر کا آغاز ماہ فروری میں کر دیا جائے گا۔ 20 کلومیٹر ضلع ملتان، 10 کلومیٹر ضلع خانیوال، 60 کلومیٹر ضلع وہاڑی سے لنک ہو گی۔ 13 ارب روپے کے وہاڑی روڈ دوسرے کیرج وے کی سکیم ایکنک میں منظوری کے مراحل میں ہے۔ کمشنر مریم خان کا منصوبے کی تکمیل میں تعمیر پر خصوصی فوکس کی ہدایت کے ساتھ محکمہ ہائی ویز کو سکیم کے آغاز کیلئے فوری اقدام کا حکم جاری

اپنا تبصرہ لکھیں