WhatsApp Image 2026 09 22 at 10.11.28

پنجاب اسمبلی:سرکاری ہسپتالوں‌،ڈاکٹروں اورچھوٹےکلینکس کےمسائل کی گونج

لاہور: نجی کلینکس کو مبینہ جرمانوں کے خلاف ڈاکٹرز کی جانب سے وزیراعلیٰ کو لکھے جانے والے خط پر ن لیگی رکن نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی۔
medical staff 1
ڈاکٹروں کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو مبینہ خط پر پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے رکن امجد علی جاوید نے تحریک التواء جمع کروائی۔

تحریک التواء میں وزیر اعلیٰ کو لکھے خط میں ڈاکٹری کا پیشہ انتہائی ذہنی دباؤ کا شکار قرار دیا گیا۔ متن میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ڈاکٹرز روزی روٹی کیلئے شدید جدوجہد کر رہے ہیں۔

تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ ہزاروں قابل ڈاکٹرز مجبور ہو کر ملک چھوڑ کر بیرون ملک جا رہے ہیں، ایک جانب سرکاری ہسپتالوں میں بنیادی ڈھانچے، مناسب سہولیات اور ادویات کی شدید کمی ہے۔

تحریک التواء میں مزید کہا گیا ہے کہ دوسری جانب ہیلتھ کیئر کمیشن نجی شعبے سے راتوں رات آئیڈیل اور یورپی معیار نافذ کرنے کی توقع ہے، خط میں کہا گیا کہ چھوٹے کلینکس پر جارحانہ اور سزا پر مبنی ماڈل مسلط کرنا بنیادی ہیلتھ کیئر سسٹم کی کمر توڑ رہا ہے۔
WhatsApp Image 2026 09 02 at 22.44.09
تحریک کے متن میں لکھا گیا ہے کہ چھوٹے کلینکس اور بڑے ہسپتالوں کیلئے انڈیکیٹرز کو سادہ، عملی اور مختصر بنانے کا مطالبہ خط میں کیا گیا.

خط میں کہا گیا کہ چھوٹے کلینکس پر بھاری جرمانوں کا سلسلہ فوری بند کیا جائے، شعبہ طب کی صورتحال پر شعبے سے وابستہ افراد اور سول سوسائٹی میں سخت اضطراب پایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں