پشاور:خاتون نے اپنی ہی کمسن بیٹی کو پھانسی دے کر مارنے کے بعد خود تھانے پیش کر اعتراف جرم کر لیا.
پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے ٹاؤن میں ایک ماں نے مبینہ طور پر اپنی ہی 13 سالہ بیٹی کو پھانسی دے کر قتل کردیا۔
ایس پی کینٹ نے واقعے سے متعلق بتایا کہ لڑکی کے قتل میں ملوث فی الحال کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، والدہ نے خود تھانہ ٹاؤن میں آکربیٹی کو جان سے مارنےکا اعتراف کیا تو اسےگرفتارکیا۔
ایف آئی آر کے مطابق خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے بیٹی کی رضامندی سے اسے پھانسی دی۔
ایس پی کینٹ کے مطابق لڑکی کے والد اور دیگر رشتہ داروں کے خلاف چھاپے مارے جارہے ہیں۔
