سرائیکی خطے کی بے مثال دستکاری

سدرہ اشرف

سرائیکی خطے کی دستکاری کسی تعریف کی محتاج نہیں ہے۔ اس دستکاری کی خوبصورتی کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ یہ دلکش ہونے کے ساتھ پائیدار بھی ہوتی ہے، جسے دیکھنے والے خوب سراہتے ہیں۔اس دستکاری کو دیکھتے ہی محبت اور اپنائیت کا احساس ہوتا ہے،کیونکہ یہ دستکاری نرم و نازک ہاتھوں سے ایک جذبے کے ساتھ تیار کی جاتی ہے. سرائیکی خطے کی دستکاری کے تیارکئے گئے نہایت نفیس اور جدید طرز کے عمدہ شاہکار آ ج کے مشینی دور میں بھی خوب پذیرائی حاصل کر رہے ہیں اور جس جگہ بھی لے جائے جائیں‌،یہ ہاتھوں‌ہاتھ فروخت ہوتے ہیں۔ جس سے نہ صرف ہنر مند خواتین کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ ان کی معاشی حالت بہتر بنانے میں بھی مدد ملتی ہے ۔
کم قیمت والی دیدہ زیب روایتی سجاوٹی اشیاء ٹیبل لیمپ ، بچوں کے کھلونے، گلدان ، شیشے اور دیگر آ رئشی اشیاء ۔دھاگے، بان، موتی، شیشے اور کپڑے سے کم لاگت سے تیار کئے جاتے ہیں، جو دکاندار بھی کم لاگت پر لیتے ہیں‌اور مہنگے داموں‌فروخت ہوتے ہیں،لیکن اس کے سرائیکی خطے کی ثقافت کی ترویج کا یہ عمل صدیوں‌سے جاری و ساری ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں