وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق خواتین کو احساس تحفظ فراہم کرنے کے لیے ضلع وہاڑی میں سائبر سیکورٹی کی آٹھویں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا.
ورکشاپ کے دوران پی او وہاڑی منصور امان نے کنکورڈیا کالج اور دی سمارٹ سکول کی خواتین ٹیچرز کو جدید ٹیکنالوجی، سوشل میڈیا اور موبائل فونز کے مثبت استعمال اور سائبر سیکورٹی کے حوالے سے لیکچر دیا۔
شرکاء کو انتہائی مؤثر، سادہ اور دلچسپ انداز میں سائبر حملوں، ای میل اور پرسنل اکاؤنٹس کی حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیا گیا.
شرکاء کو ہیکرز کے بارے میں بتایاگیا کہ وہ کس طرح صارف کے اکاؤنٹ اور ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتے ہیں اور کن طریقوں سے صارفین کے اکاؤنٹس کو ہیک کرتے ہیں۔
شرکاء کو بنیادی حفاظتی طریقہ کار بتائے گئے کہ جن پر عمل کر کے وہ اپنی ذاتی معلومات کو محفوظ بنا سکتے ہیں،
ڈی پی او وہاڑی منصور امان نے موبائل فونز اور اکاونٹس کو محفوظ بنانے کے حفاظتی اصول اور طریقہ کار بیان کیا.
ڈی پی او وہاڑی منصور امان نے کہا کہ خواتین ٹیچرز ورکشاپ سے آگاہی حاصل کر کے تعلیمی اداروں میں محکمہ پولیس کے سفیر کا کرادار ادا کرتے ہوئے اس متعلق شعور اجاگر کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔
اگر کوئی شخص اپ کو بلیک میل یا ہراساں کر رہا ہے تو پکار 15 یا ہیلپ لائن 03191515315 پر رابطہ کر سکتی ہیں۔
ڈی پی او وہاڑی منصور امان نے سائبر سکیورٹی پروگرام میں شرکت کرنے والی ٹیچرز میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے.