رپورٹ:سدرہ اشرف،ایمان عرفان
ملتان:پاکستان میںروزانہ دو ہزارماہر پاکستانی بہتر ملازمت کے لئے بیرون ملک جا رہے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، پچھلے پانچ سال میں 3.5 ملین ماہر پاکستانی ملک سے باہر چلے گئے ہیں۔ اسی دوران ساڑھے 13 ہزارڈاکٹروں نے روزگار کے لئے بیرون ملک جانے کا فیصلہ کیا۔
کل ساڑھے تینتالیس ہزارطب کے پیشہ ور افراد نے بیرون ملک ملازمت تلاش کی۔گزشتہ پانچ سال میں 238 پائلٹس نے بھی غیر ملکی ملازمت کے لئے ملک چھوڑا۔
32 ہزارسے زائد انجینئرز نے بیرون ملک کا رخ کیا، اور 24 ہزاراکاؤنٹنٹس نے بھی اسی مدت میں روزگار کے لئے بیرون ملک جانے کا فیصلہ کیا۔
سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک ملین لیبر کلاس کارکنان روزگار کے لئے بیرون ملک گئے، اور ایک ملین ڈرائیور بھی غیر ملکی ملازمت کے لئے گئے۔
اس طرح 6 لاکھ عام مزدوروں نے روزگار کے لئے بیرون ملک کا سفر کیا، 5 لاکھ حجام اور سیکیورٹی گارڈز بھی بیرون ملک ملازمت کے لئے گئے۔
ان اعدادوشمارسے ظاہر ہوتا ہے کہ بہتر مواقع کی تلاش میں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد ملک سے باہر جا رہی ہے، جو ہمارے ملک کی افرادی قوت اور معاشرتی حال پر اثرات ڈال سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ہمیں اپنے ہنرمند افراد کے لئے بہتر مواقع فراہم کر کے ان کی ملک میں ہی ملازمت کے امکانات بڑھانے چاہئیں۔��