ایمان عرفان
رحیم یار خان کی باہمت بیٹی جس نے کم عمری میں روایتی آرٹ کو اسلامی طرز میں ڈھالا اور دیکھنے والوں پہ سحر طاری کیا۔ فاطمہ نسیم خالق کائنات کے حسن و جمال کی گہرائیوں میں ڈوب کر رب العالمین کے آیتوں کی ایسی منظر کشی کرتی ہیں کہ دیکھنے والے داد دیتے رہ جاتے ہیں۔
تخیل قرانی آیات اور رنگوں کی پرکشش آمیزش، اسلامی خطاطی کا منفرد انداز اپنائے رحیم یار خان کی فاطمہ نسیم نے 14 سال کی عمر سے لوح قرآنی، اسما الحسنہ اور آیات کریمہ کو مختلف رنگوں کی شکل میں کینوس پر اتارا۔
فاطمہ نسیم اپنا یہ فن دوسری خواتین کو بھی سکھا کر ان کو باعزت روزگار کمانے کا موقع فراہم کر رہی ہیں، جبکہ فاطمہ کی والدہ کہتی ہیں کے ان کو اپنی بیٹی پر فخر ہے۔ فاطمہ کے آرٹ کو جہاں قومی سطح پر سراہا گیا ہے، وہیں بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی ملی ہے۔ خانہ فرہنگ ایران نے بھی فاطمہ کو تعریفی سند اور ایوارڈ سے نوازا ہے۔ امریکہ اور دیگر یورپی ممالک میں بھی فاطمہ کے فن کے قدردان موجود ہیں، جنہوں نے پینٹنگ کے آرڈرز دیئے ہیں۔