کنزیٰ سعید
لوہڑی پنجاب کا ایک روایتی تہوار ہے جو ہر سال 13 جنوری کو منایا جاتا ہے۔ یہ تہوار پنجاب کے کلچر کی عکاسی کرتا ہے۔ ہم اس کی تاریخ کی بات کریں تو یہ تہوار بیٹیوں کا ہے۔۔
لوہڑی کی روایت میں مختلف قصے اور رسومات شامل ہیں۔ وہ گھرانے جہاں سال بھر میں بیٹا پیدا ہوتا، سردیوں کی راتوں میں آگ جلا کر خوشی مناتے، بھنگڑا ڈالتے، اور پھوپھیاں اپنے بھتیجے کی پیدائش پر بھائی سے تحائف وصول کرتیں۔
سابق پنجاب کا مشہور کردار، دُلا بھٹی نے دو یتیم بہنوں، سندری اور مندری، کو جاگیردار کے ظلم سے بچا کر ان کی شادی کروائی۔ شادی کی رسم آگ کے گرد مکمل کی گئی اور لڑکیوں کو گُڑ تحفے میں دیا گیا۔
سخت سردیوں میں دن لمبے ہونے اور کماد کی فصل تیار ہونے پر دیہاتی آگ جلا کر خوشی مناتے اور گڑ و میوہ جات تقسیم کرتے۔
یہ تہوار پہلے پورے پنجاب میں منایا جاتا تھا، لیکن وقت کے ساتھ مذہبی اور جغرافیائی تبدیلیوں کے باعث یہ زیادہ تر مشرقی پنجاب (بھارت) تک محدود ہو کر گیا ہے۔