سدرہ اشرف
سردی کی چھٹیاں بھی مہنگائی کی نذر ہو گئیں، امی ابو کہتے ہیں آپ کو پلے لینڈ کے جائیں یا دو وقت کی روٹی مہیا کریں ایسے میں کراچی کے بعد اب ملتان میں بھی سستا اور برقی جھولا بچوں کو گلی گلی میسر ہو گا،کیونکہ ملتان کے علاقے وہاڑی چوک کے رہائشی سلطان نے اپنے ہی موٹر سائیکل کو چلتا پھرتے برقی جھولے کی شکل دے کر بچوں کو سستی تفریح فراہم کرنے کی ٹھان لی ہے۔
بچوں کا کہنا ہے کہ جھولے لینے کے لئے اب انہیں کسی پلے لینڈ میں جانے کی ضرورت نہیں بلکہ پلے لینڈ تو اب خود چل کر ان کے گھر کی دہلیز پر آ گیا۔
سلطان کا کہنا ہے کہ مشینی اور مہنگے دور میں ملتانی بچوں کے چہروں پر گھر گھر جا کر خوشیاں مہیا کرنے کی خواہش پوری ہونے پر خود بھی رات کو سکون کی نیند سوتا ہے.