انتخابی عذرداری ملتوی،مہربانومایوس،مریم نواز پر کڑی تنقید

سحرش بتول

مہر بانو قریشی نے کہا پنجاب میں ٹربیونل کے معاملات آگے نہیں چل رہے,وزیراعلیٰ پنجاب کی اپنی سیٹ بھی جعلی ہے,فراڈ وزیراعلیٰ ہونے کے باوجود وہ دھمکیاں دے رہی ہیں۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی نے کہا مخالفین نہیں چاہتے کہ کوئی فیصلہ آئے,مخالفین جانتے ہیں کہ وہ الیکشن نہیں جیتے,الیکشن ٹربیونل سے اپیل ہے کہ انصاف فراہم کیا جائے,ہمارے متعدد کارکنان مختلف جیلوں میں بند ہیں,میرٹ پر فیصلہ ہو تو ہمارے سارے لیڈرز اور کارکنان رہا ہو جائیں گے,بانی پی ٹی آئی کیخلاف سارے کیس جعلی اور سیاسی انتقام ہر مبنی ہیں,مہر بانو قریشی نے کہا ہمیں امید ہے کہ انصاف ہوتا نظر آئے گا,بلوچستان میں ضمنی الیکشن میں وہی دھاندلی دہرائی گئی,نا انصافی اور الیکشن کا فراڈ معمول بنتا جارہا ہے,معاشی ترقی کے لئے انصاف کا نظام ضروری ہے,این اے 151 میں ووٹوں کا فراڈ کیا گیا,مہر بانو قریشی کا مزید کہنا تھا وزیراعلیٰ پنجاب کی اپنی سیٹ بھی جعلی ہے,فراڈ وزیراعلیٰ ہونے کے باوجود وہ دھمکیاں دے رہی ہیں,کل انہوں نے کہا کہ انکے پاس جانوروں کا علاج بھی ہے جبکہ اس ملک میں انصاف کا علاج ہونے کی ضرورت ہے

اپنا تبصرہ لکھیں