ماہ جبین عابد
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات کا میلا سج گیا۔ وکلاء کی روایتی گہما گہمی اور جوش و خروش عروج پر ہے۔ ڈسٹرکٹ بار کی 7 نشستوں پر 21 امیدوار میدان میں ہیں، اور ڈسٹرکٹ بار کے 2963 وکلاء ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، جس کے لئے پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔ انتخابات کے لئے صدارت کی نشست پر سیدہ بشری نقوی، ملک جاوید اقبال اوجلہ، جاوید ڈوگر اور افضل بشیر انصاری کے درمیان مقابلہ ہے۔ نائب صدر کے لئے محمد خالد بلوچ، سید ندیم عباس بخاری، چوہدری نعیم اور شمشاد الحق مدمقابل ہیں۔ جنرل سیکرٹری کی نشست پر رائے محمد اجمل، عدنان ملک اور چوہدری افضل سندھو کے درمیان مقابلہ ہے۔ فنانس سیکرٹری کی نشست پر ملک جلال ارائیں اور رؤف ملیزئی کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہے۔ لائبریری سیکرٹری کی نشست پر رانا محمد شاہد نسیم اور سید ذوالفقار بخاری کے درمیان مقابلہ ہے۔ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر نگینہ مظفر ہراج، چوہدری عرفان آرائیں اور نورین اشرف میدان میں ہیں۔آڈیٹر کی نشست پر جان محمد، حبیب الرحمان قریشی اور اکمل سندیلہ آمنے سامنے ہیں۔ چیئرمین الیکشن بورڈ فیاض الحق ارائیں کی نگرانی میں انتخابی عمل جاری ہے۔ انتخابات کے موقع پر پولیس کے 261 افسران و اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔