ماہا ندیم
"پاکستان… ایک خوبصورت سرزمین، جہاں چاروں موسم ہیں، برفیلے پہاڑ، ہری بھری وادیاں اور زرخیز زمینیں۔ مگر اب یہ سب کچھ خطرے میں ہے۔ کیونکہ ماحولیاتی تبدیلی اب کوئی تصوراتی خطرہ نہیں… یہ ہمارے دروازے پر دستک دے چکی ہے۔”
"کبھی بے وقت بارشیں، کبھی شدید گرمی، کبھی جان لیوا سیلاب… پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہے۔ رپورٹوں کے مطابق، پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جو کلائمٹ چینج سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ اور اس کا اثر صرف ماحول پر نہیں، ہماری معیشت، زراعت، صحت، سب پر پڑ رہا ہے۔”
"یہ صرف حکومتوں یا عالمی اداروں کا مسئلہ نہیں… یہ ہم سب کا معاملہ ہے۔ اب وقت آ چکا ہے کہ ہم خود کو بدلیں۔”
"ہمیں اپنی عادات بدلنی ہوں گی۔ بجلی کی بچت، پانی کا محتاط استعمال، پلاسٹک سے پرہیز، اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانا — یہ سب ہمارے چھوٹے قدم ہیں جو بڑے فرق کا باعث بن سکتے ہیں۔”
"ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ اب آپشنل نہیں رہی۔ یہ وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ اگر ہم آج نہ جاگے، تو کل شاید جاگنے کے لیے کچھ باقی نہ رہے۔”
"آئیے! ہم سب مل کر خود کو اور اپنے ماحول کو بچائیں۔ کیونکہ زمین صرف ہماری نہیں… ہماری نسلوں کی امانت بھی ہے۔”