غفلت اور لاپرواہی کے باعث حادثات: سال 2024 میں 60 ہزار سے زائد خاندان سوگوار

رپورٹ: ماہم شہزاد
سال 2024ءکے 365 دن ریسکیو1122 پنجاب نے 61987 افراد کے جسدخاکی گھروں کوپہنچائیں، 51905 افراد دل کے دورے یا دیگر میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے جان کی بازی ہارے۔نوجوانوں کی اکثریت ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے دماغ کی رگ پھٹنے کی وجہ سے تکلیف دہ اموات سے دوچار ہوئی۔ٹریفک حادثات کی وجہ سے گھروں سے صحت مند حالت میں جانے والے 4165 افراد ایمبولینس پر آخری دیدار کو گھروں کو آئے۔
لاہورمیں سب سے زیادہ 456 افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوئے۔ فیصل آباد کے 332 ،ملتان کے 239 افراد جان کی بازی ہارنے والوں میں شامل تھے۔ آگ لگنے کے واقعات میں 106 افراد اور پانی میں ڈوب کر جان گنوا بیٹھنے والوں میں 835 افراد کی میتیں گھروں کو پہنچائی گئیں۔جرائم کی وارداتوں میں 1950 افراد کی ہلاکت ہوئی ،بجلی کا کرنٹ لگنے سے 1038 افراد موت کا شکار ہوئے۔
غفلت اور لاپرواہی کی وجہ مرنے والے بہت سے افراد کی جان بچ سکتی تھی۔ پانی میں ڈوب کر بجلی کے کرنٹ سے ٹریفک حادثات میں مرنے والے محفوظ رہ سکتے تھے۔ آئیے عہد کریں کہ اس سال ہم بہت احتیاط کریں گے اپنی جان کو خطرے میں نہیں ڈالیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں