راولپنڈی سے ملتان جانے والی مسافر بس کو مظفر گڑھ کے قریب حادثہ

راولپنڈی سے ملتان جانے والی مسافر بس کو مظفر گڑھ کے قریب حادثہ پیش آگیا۔حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو1122 اور اہل علاقہ کی جانب سے امدادی کام کئے گئے جبکہ لاشیں اور متعدد زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا،اہل علاقہ کے مطابق حادثہ ٹائر بلاسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا اور بس الٹ کرجا گری۔پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں