لب آزاد
ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے ہسپتالوں میں مثالی طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم کرلیا۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی اچانک شہباز شریف ہسپتال آمد،سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے مریضوں سے ملاقات کی اور ادویات کا سٹاک چیک کیا۔محمد علی بخاری نے ایمرجنسی وارڈ ،لیبر روم اور آؤٹ ڈور کی انسپکشن کی اور ہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت بھی کی اور احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہیلتھ کونسل کے اجلاس میں ضروری ادویات فراہمی کی منظوری بھی دی۔
ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے گفتگوکرتےہوئےکہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا صحت کی سہولیات فراہمی پر زیرو ٹالرنس ہے۔اس لئے ہسپتالوں میں تمام ادویات اور جدید طبی آلات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔اس کے ساتھ شہباز شریف ہسپتال میں جدید سی ٹی سکین مشین مکمل فعال کردی گئی ہے۔