سدرہ اشرف
پاکستان کے زرعی مستقبل کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ پانی کی قلت، خشک سالی، اور ماحولیاتی تباہی نے کسانوں کو بے بسی کی تصویر بنا دیا ہے۔ لیکن کیا ہم اس بحران کو روک سکتے ہیں؟
آج، 17 جون، دنیا بھر میں ‘ورلڈ ڈے آف ڈیزرٹیفیکیشن اینڈ ڈروٹ’ منایا جا رہا ہے. یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ زمین کی بحالی اور پانی کے وسائل کا تحفظ ہماری بقا کے لیے ناگزیر ہے۔
پاکستان میں چولستان، تھر اور جنوبی پنجاب جیسے علاقے شدید خشک سالی کا شکار ہیں۔ دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک کم ہو چکی ہے، جبکہ زراعت اور جانوروں کی زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق، ہر سال 100 ملین ہیکٹر زمین تباہ ہو رہی ہے۔ اگر ہم نے فوری اقدامات نہ کیے، تو ہماری آنے والی نسلیں شدید بحران کا سامنا کریں گی۔”
اس سال: زمین بحال کریں، مواقع پیدا کریں۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر ہم زمین کو بحال کریں، تو ہم خوراک، پانی، اور روزگار کے مواقع پیدا کر سکتے ہیں۔
عوام کو بھی چاہیے کہ پانی کے ضیاع کو روکیں اور ماحول دوست اقدامات کریں۔
یہ وقت ہے کہ ہم سب مل کر آواز بلند کریں! اس ویڈیو کو شیئر کریں، آگاہی پھیلائیں، اور حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کریں۔
زمین ہماری بقا کی بنیاد ہے۔ اگر ہم نے آج اقدامات نہ کیے، تو کل بہت دیر ہو چکی ہو گی.