بریل ابھرے ہوئے حروف کو پڑھنے کا ایک طریقہ جو نابیناؤں کے لیے ایجاد ہوا۔ یہ حروف چھو کر پڑھے جاتے ہیں۔ حرف شناسی کا یہ طریقہ پیرس کے ایک (school master) لوئی بریل نے 1834ء میں ایجاد کیا۔
4 جنوری کو دنیا بھر میں بریل ڈے منایا جاتا ہے، جو نابینا افراد کے حقوق اور ان کی تعلیم میں بریل نظام کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
یہ دن بصارت سے محروم افراد کے لیے بریل کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے منایا جاتا ہے، کیونکہ یہ نظام انہیں پڑھنے اور لکھنے کے قابل بناتا ہے، جس سے وہ تعلیم، روزگار اور معاشرتی زندگی میں مکمل طور پر شریک ہو سکتے ہیں۔ اس دن کا مقصد بصارت سے محروم افراد کے لیے رسائی اور شمولیت کی ضرورت کو اجاگر کرنا ہے
پاکستان میں بریل کتابیں شائع کرنے کے لیے محدود بریل پریس سینٹرز ہیں، جن میں لاہور اور بہاولپور کے مراکز شامل ہیں، مگر یہ فعال نہیں۔ خیبر پختونخوا میں نئے بریل پریس کے قیام کی کوششیں جاری ہیں، لیکن پنجاب میں مزید مراکز کی ضرورت ہے۔ فعال مراکز کی کمی کے باعث نابینا افراد کو تعلیمی مواد کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومت کو بریل پریس کی تعداد بڑھانے اور موجودہ مراکز کو فعال کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نابینا افراد کی تعلیمی ضروریات پوری ہو سکیں۔