کنزیٰ سعید
ٹبہ سلطان پور،پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک اہم زرعی علاقہ ہے، یہاں گلاب کی کاشت بڑے پیمانے پر کی جاتی ہے اور یہاں ملک کی دوسری بڑی منڈی گلاب کی ہے.
اس علاقے کی زرخیز زمین اور موزوں آب و ہوا کی بدولت یہاں کے کاشتکار گلاب کی پیداوار میں نمایاں کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔گلاب نہ صرف اپنی خوبصورتی اور خوشبو کے لیے مشہور ہے بلکہ یہ محبت، خلوص اور احترام کی علامت بھی سمجھے جاتے ہیں۔
اس کی خوشبو بھی دل و دماغ کو سکون دیتی ہے۔ اس کا عرق اور تیل مختلف خوبصورتی کی مصنوعات میں استعمال ہوتے ہیں، جو جلد کو نرم اور ترو تازہ رکھتے ہیں۔ گلاب کے پھول اپنی نرمی اور رنگت میں قدرت کا ایک دلکش تحفہ ہیں۔
اس کے بے شمار تجارتی فوائد بھی ہیں۔ یہاں اگنے والے گلاب کے پھول مختلف صنعتوں میں استعمال کیے جاتے ہیں، جن میں عطریات،کاسمیٹکس،ادویات اور خوراک کی اشیاء میں استعمال کیے جاتے ہیں۔