مظفرگڑھ: ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کا تلیری پارک, یادگار کلب اور غوث پاک قبرستان کا اچانک دورہ،اسسٹنٹ کمشنر عرفان ہنجرا اور سی او ضلع کونسل انعم معصوم خان بھی ہمراہ تھیں. ڈپٹی کمشنر نے پارک میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا ، ڈپٹی کمشنر نے پارک میں تزئین و آرائش کے کاموں کا بھی معائنہ کیا اور پارک میں پودا بھی لگایا۔ ڈپٹی کمشنر نے ریلوے روڈ دربار غوث پاک قبرستان،قائم والا قبرستان کا بھی دورہ کیا. ڈپٹی کمشنر نے غوث پاک قبرستان کے نزدیک قائم نا جائز تعمیرات اور تجاوزات کا جائزہ لیا .
ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ شہریوں کو سیرو تفریح کی بہتر سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ نا جائز تعمیرات و تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے۔