سدرہ اشرف
صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں پہلی بار خواجہ سراؤں نے اپنی عزت،شناخت اور برابری کیلئے تہوار منایا جس کو پنجاب مورت فیسٹیول کا نام دیا گیا۔فیسٹیول کا انعقاد پنک پازیٹو کے زیر اہتمام ٹرانس یوتھ وائسز اور ساتھی فاؤنڈیشن کے تعاون سے کیا گیا ۔ جس میں صوبہ کے مختلف شہروں سے خواجہ سراؤں نے شرکت کی۔فیسیٹیول میں مورتوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے جن میں کیٹ واک،موسیقی اور ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا گیا۔فیسٹیول کے اختتام پر مورتوں نے علامتی مارچ بھی کیا جس میں انہوں نے مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مورتاں دا جوبن، ساڈے خواب ساڈی طاقت، ساڈی جنگ برابری لئی، ساڈی پہچان ساڈا حق، ساڈی مجبوری توں فائدہ نہ چکو، صنف دی بنیاد تے تشدد بند کرو اور ریاست ساڈے حقوق نوں کڑے نہ کرائے کے نعرے درج تھے ۔
اگرچہ پنجاب مورت فیسٹیول عزت،شناخت اور برابری کے تہوار کے طور پر منایا گیاتھا مگر اس دوران مورتوں کی خوشی اور فیسٹیول سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ احساس محرومی بھی عیاں تھی جس کو انہوں نے علامتی مارچ کے پلے کارڈز کے ذریعے اجاگر کیا۔