تبت میں زلزلے کے جھٹکے، درجنوں افراد ہلاک و ذخمی ہونےکی اطلاعات
چین کے پہاڑی تبت کے علاقے میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد کم از کم 53 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی، شہر میں آنے والے زلزلے کی شدت 7.1 تھی اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر (چھ میل) تھی، زلزلے کے جھٹکے پڑوسی ملک نیپال اور ہندوستان کے کچھ حصوں میں بھی محسوس کیے گئے