نکاح نامہ صرف رسمی بات نہیں‌، نئی زندگی ہے

سحرش بتول

کبھی سوچا ہے کہ نکاح کے وقت آپ جو کاغذ پر دستخط کرتے ہیں، وہ آپ کی زندگی کا سب سے اہم contract ہو سکتا ہے؟ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ زیادہ تر لوگ نکاح نامہ کو صرف ایک رسمی کاغذ سمجھتے ہیں اور اسے پڑھنے یا سمجھنے کی زحمت ہی نہیں کرتے۔ نکاح نامہ صرف signatures کا کھیل نہیں، بلکہ یہ ایک ایسا معاہدہ ہے جو شوہر اور بیوی کے حقوق اور ذمہ داریوں کو واضح کرتا ہے۔ اگر اسے سمجھداری سے بھرا جائے، تو یہ دستاویز نہ صرف ازدواجی تعلقات کو مضبوط بناتے ہیں بلکہ خواتین کے قانونی اور شرعی حقوق کو بھی محفوظ کرتے ہیں۔

نکا نامے کی کل 25 حصے ہیں، جس کی شق ایک سے پانچ تک بنیادی معلومات درج ہوتی ہیں مثلا نام گھر کا پتہ تاریخ پیدائش وغیرہ کو درج کیا جاتا ہے.

شق 6 بہت اہم ہوتی ہے ، اس میں لڑکی کی عمر پوچھی جاتی ہے کیونکہ قانونی طور پر کم عمر لڑکے اور لڑکی کی شادی نہیں کی جا سکتی، شق 7 سے 12 میں لڑکے اور لڑکی کے گواہوں اور وکیل کے متعلق معلومات درج کرنی ہوتی ہے.

شق نمبر 13 سے 17 میں دولہن یعنی لڑکی کو مہر میں دی جانے والی رقم کے بارے میں لکھا جاتا ہے مثال کے طور پر مہر کی رقم اور کب ادا کرنا ہوگا، شق نمبر 18 اور 19 لڑکی کے لیے بہت ہی اہم ہوتی ہے، اس کے مطابق لڑکی کو طلاق کا حق دیا جاتا ہے اس میں لڑکے کی مرضی بھی شامل ہوتی ہے کیونکہ اس میں لڑکا لڑکی کو طلاق کا حق دیتا ہے اگر لڑکے کی جانب سے لڑکی کو طلاق کا حق دیا جاتا ہے تو اس کو یہ حق استعمال کرنے سے پہلے مصالحتی کونس سے رجوع کرنا ہوگا، جبکہ مصالحتی کونسل لڑکی کو طلاق کا حق دینے سے پہلے شوہر اور بیوی کے درمیان اختلافات کو دور کرنے کی کوشش کرتا ہے.

جس میں‌ تین سے چار ماہ کے وقت کے بعد جوڑے کے درمیان قابل قبول معاملات حل نہ ہونے کی صورت میں مصالحتی کونسل لڑکی کو یہ حق استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے.

شق نمبر 20 میں مالیاتی خرچ یا دوسری شرائط کی تفصیل دینی ہوتی ہے، جو شوہر اپنی بیوی کو باہمی رضامندی پر دیتا ہے، شق نمبر 21 میں لڑکے کی ازدواجی حیثیت بتائی جاتی ہے،جس میں لڑکے کو بتانا ہوتا ہے کہ اس شادی سے پہلے اس کی شادی ہوئی ہے یا نہیں اگر اس کی پہلی بیوی موجود ہے تو اس کو یہ بتانا ہوتا ہے کہ پہلی بیوی سے اجازت لی ہے یا نہیں.

اب بات کرتے ہیں کہ نکاح نامے میں کیا لکھا ہوتا ہے کہ شق نمبر 22 سے 25 میں لڑکا اور لڑکی کے قانونی گواہوں کے نام شادی کی تاریخ اور نکاح خواں کا نام وغیرہ درج کرنا ہوتا ہے.

اگلی بار جب نکاح کی بات ہو تو یہ ضرور جانیے گا کہ نکاح نامے میں کیا ہے کہیں اپ جانے انجانے میں اپنی بیٹی کو اس کے حقوق سے محروم تو نہیں کر رہے، ذرا سوچیئے گا

اپنا تبصرہ لکھیں