399145 7019100 updates

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تین ماہ کی چھٹیاں دینے کا اقدام چیلنج، سماعت آج ہو گی

لاہور: ہائیکورٹ میں پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تین ماہ کی تعطیلات دینے کے اقدام کو چیلنج کردیا گیا۔

درخواست آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کی گئی، جس پر جسٹس خالد اسحاق کل سماعت کریں گے۔
938870 15287464
درخواست میں حکومت پنجاب، محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کے مؤقف کے مطابق پنجاب حکومت نے موسم گرما کی تعطیلات کیلئے تین ماہ تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس سے طلبا کی تعلیم شدید متاثر ہوگی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں تعلیمی سال کم ہو کر 120 دن کا رہ گیا ہے، جبکہ امریکا اور انگلینڈ سمیت بڑے ممالک میں تعلیمی سال 230 دن پر مشتمل ہوتا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 3 ماہ تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے اور موسم گرما کی تعطیلات 6 سے 8 ہفتے کرنے کا حکم دیا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں