01 6a4a56621cb6d

خاتون اور بچوں‌کابہیمانہ قتل؛ دو واقعات میں‌قریبی رشتہ دار ملوث نکلے

نمائندگان:سرجانی ٹاؤن میں خاتون اور اس کے 3 بچوں کے قتل کا معمہ حل ہوگیا جس میں قاتل مقتولہ کا قریبی رشتے دار نکلا۔
442304 9171446 updates
پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں خاتون اور اس کے تین بچوں کے قتل میں مقتولہ کی نند کا شوہر (نندوئی) ملوث نکلا جسے تدفین کے بعد خاتون کے گھر سے ہی گرفتار کیا گیا۔

ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق ملزم نے مقتولہ سے زیادتی کی کوشش کی، مزاحمت پر پہلے خاتون اور اس کی کمسن بیٹی کو قتل کیا اور پھر مدرسے سے واپس آنے والے دونوں بچوں کو بھی قتل کردیا تاکہ وہ کسی کو واقعے کے بارے میں نہ بتاسکیں۔

عرفان بلوچ نے بتایا کہ ملزم نے قتل کے لیے سریا استعمال کیا اور گھر واپس جاتے ہوئے اسے نالے میں پھینک دیا، ملزم سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ مقتولہ کے موبائل فون کی تلاش جاری ہے۔ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا ہےکہ ملزم نے واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی بھی کوشش کی۔

دوسری جانب کوئٹہ میں پولیس نے ایک ماہ قبل ملنے والے کمسن بچے کی بوری بند لاش کا معمہ حل کرتے ہوئے ملزمہ چچی کو گرفتار کرلیا ۔
442271 7763085 updates
سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے مطابق 22 اگست 2026 کو کمسن علی شاہ کی گمشدگی کے بعد اس کی لاش گھر کے قریب ایک بوری میں بند ملی تھی۔

سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ نے شواہد اور تکنیکی معلومات کی بنیاد پر کیس کے اصل حقائق تک رسائی حاصل کرنے کے لیے تفتیش کے دوران مختلف شواہد، دستیاب معلومات، رابطوں اور دیگر تکنیکی پہلوؤں کو باریک بینی سے جوڑا جس کے نتیجے میں تفتیش مقتول بچے کی سگی چچی تک جا پہنچی۔

سیریس کرایم انویسٹی گیشن ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزمہ (چچی)نے جرم کا اعتراف کیاکہ اس نے گھریلو ناچاقی اور ذاتی عناد کی بنا پر بچے کو قتل کیا۔

پولیس نے بتایا کہ 6 سالہ علی شاہ کی لاش 2 روز گھر میں موجود پانی کی ٹنکی میں چھپائی گئی، بعد ازاں بدبو پھیلنے پر لاش کو نکال کر بوری میں بند کرکے گھر کے قریب پھینک دیا تھا، 6سالہ علی شاہ پولیس ملازم کا بیٹا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں