WhatsApp Image 2025 02 06 at 09.27.40

وکلاء کا احتجاج رات گئے بھی جاری

حیدرآباد میں‌وکلاء کا مقدمہ کے اخراج کے خلاف شروع ہونے والا احتجاج ایس ایس پی حیدرآباد کے مطالبے پر پہنچ کر رات گئے بھی جاری ہے.

وکلاء کے احتجاج کے باعث‌ ہائی وے پرٹریفک بلاک ہونے کے ساتھ موٹروے پر بھی جزوی طور پر ٹریفک بلاک ہوئی ہے،جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرناپڑاہے.

واضح‌رہے کہ چند روز قبل تھانہ بھٹائی نگر پولیس سٹیشن میں‌ایک وکیل کے خلاف فینسی نمبر پلیٹ‌اور سیاہ شیشے لگانے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاتھا، جس پر وکلاء نے احتجاجی ریلی نکالنے کے ساتھ ایس ایس پی دفتر کے باہر دھرنادیاتھا.

تاہم وکلاء کے مطابق پولیس کا رویہ درست نہیں‌ہے اور وکلاء‌کے ساتھ ناروا سلوک اختیارکرنے پرایس ایس پی حیدرآباد کے تبادلے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاگیاکہ ایس ایس پی کے تبادلے تک احتجاج جاری رہے گا.احتجاج کا دائرہ وسیع ہونے پر کراچی اوردیگر شہروں‌سے بھی وکلاء‌نمائندگان اظہار یکجہتی کے لئے حیدر آباد پہنچ گئے ہیں.

یادرہے کہ ایک روز قبل پولیس افسران کی جانب سے وکلاء کی جانب سے نامناسب الفاظ استعمال کرنے اور اس رویے کو پولیس کی تضحٰیک قرار دیتے ہوئے شہرکے چار ایس ایچ اوز نے احتجاجآچھٹی کی درخواست دے دی تھی.

اپنا تبصرہ لکھیں