لاہور:پنجاب کے سرکاری سکولوں میں طلبہ کے تعلیمی ریکارڈ سے متعلق خامیاں سامنےآگئیں.
صوبہ بھر میں17 لاکھ سے زائد طلبہ کا ڈیٹا نامکمل یا غلط درج ہونے کے باعث نادرا سے تصدیق شدہ یونیک اسٹوڈنٹ آئی ڈی سسٹم متاثر ہونے لگا ہے،نیز صوبے کے 17 فیصد طلبہ کے بی فارم نمبر سسٹم میں موجود نہیں ہونے کا انکشاف ہواہے۔
تفصیلات کے مطابق غلط اور نامکمل ڈیٹا سے طلبہ کی ٹریکنگ میں رکاوٹ پیدا ہونے لگی ہے.
جس پر محکمہ اسکول ایجوکیشن نے انفارمیشن سسٹم میں بی فارم اندراج فوری مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، ضلعی سطح پر سکولوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے ، اور خامیوں کی نشاندہی کردی گئی۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے سکول سربراہان کو فوری ڈیٹا مکمل کرنے کا حکم جاری کیا گیاہے جبکہ بی فارم نہیں ہونے پر فوری حصول اور اندراج یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
محکمہ کی جانب سے 30 اپریل تک تمام ریکارڈ مکمل اور درست کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔
