property tax pakistan

رئیل سٹیٹ ٹیکس میں کمی، ایک کنال پلاٹ پر ٹیکس ختم کرنے کی تجویز زیرِ غور

اسلام آباد:حکومت رئیل سٹیٹ پر ٹیکس میں کمی کر کے ایک کنال پلاٹ پر ٹیکس ختم کرنے کی تجویز پر غور کررہی ہے.

اس ضمن میں‌آئندہ بجٹ سےقبل تجاویز پر آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت متوقع ہے،آئی ایم ایف ٹیم بجٹ تجاویز پر مشاورت کیلئے جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔
financeministry
حکام ایف بی آر کےمطابق 9 ماہ کے دوران ریئل سٹیٹ سیکٹر سے 197 ارب روپے ٹیکس وصول ہوا،پلاٹس کی فروخت پر ٹیکس وصولی میں 62 فیصد اضافہ،137 ارب روپے وصول ہوئے،پلاٹ خریداری پر ٹیکس 16 فیصد کم ہو کر 61 ارب روپے رہ گیا،جائیداد سے منافع پر ٹیکس وصولی صرف 1.7 ارب روپے ہی رہی۔

ایف بی آر کےمطابق رواں سال تنخواہ دارطبقے سےٹیکس وصولی میں 29 ارب روپےکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،تنخواہ دارطبقے نےاب تک 9 ماہ میں 420 ارب روپےٹیکس اداکیا،گزشتہ سال اسی مدت میں تنخواہ دارطبقے کا ٹیکس 391 ارب روپے تھا.

نان کارپوریٹ ملازمین نےسب سے زیادہ 187 ارب روپےٹیکس ادا کیا، کارپوریٹ ملازمین نے 134 ارب روپے ٹیکس جمع کرایا.

صوبائی ملازمین کا ٹیکس کم ہو کر 59 ارب روپے رہ گیا،وفاقی ملازمین نے 41 ارب روپے ٹیکس ادا کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں