433101 6989310 updates 1

گھریلو جھگڑے پر نشے کے عادی شوہر نے بیوی کو گولی مار کر قتل کر دیا

حاصل پور:نواحی علاقے 84 فتح میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو گولی مار دی، جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔
ambulance 1122 file photo
ریسکیو حکام کے مطابق ملزم نشے کا عادی تھا اور واقعے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کےمطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں‌اور ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپےبھی مارے جا رہے ہیں.

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں