428336 1527544 updates

سوشل میڈیا کی کمائی پر جھگڑا، چھوٹی بہن مبینہ طور پر بڑی بہن کے ہاتھوں‌قتل

گوجرانوالہ: سوشل میڈیا سے ہونے والی کمائی اور اکاؤنٹ پر جھگڑے کے دوران بڑی بہن نے چھوٹی بہن کو مبینہ طورپر قتل کردیا۔
gavel
پولیس نے گرفتار ملزمہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، جہاں تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ سے آلہ قتل چھری برآمد کرلی گئی ہے.

عدالت نے ملزمہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

تفتیشی افسر کے مطابق دونوں بہنیں سوشل میڈیا پر ویڈیوز بناتی تھیں جبکہ گزشتہ روز سوشل میڈیا اکاؤنٹ اور رقم کی لین دین کے معاملے پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا،جس دوران بڑی بہن نے مبینہ طور پر چھوٹی بہن کو چھری کے وار کر کے قتل کردیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں