سرگودھا:چک 65 جنوبی میں لڑکی کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر نہر میں غوطے دےکرقتل کردیاگیا۔
پولیس کے مطابق ملزموں نےلڑکی کو قتل کرکے خاموشی سےمقامی قبرستان میں تدفین بھی کردی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اور اسی سلسلے میں مقتولہ کے منگیتر کوگرفتار کیا گیا ہے.
تاہم قتل کی وجہ بارے تاحال حتمی طور پر کچھ نہیںکہا جا سکتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طو پر منگیترملزم نے اپنے والد اور سسر کے ساتھ مل کرلڑکی کوقتل کیا۔
