Chld Hlth 2

سول ہسپتال مٹھی میں 8 ماہ کے دوران 480 نومولود بچے جاں بحق

تھرپارکر:سول ہسپتال مٹھی میں 8 ماہ کے دوران 480 نومولود بچوں کی اموات کا انکشاف ہوا ہے۔
medical staff
ہسپتال ریکارڈ کے مطابق ماہ جنوری 2026ءسے اگست 2026ء تک آئی سی یو میں 2 ہزار 273 نومولود بچوں کو علاج کے لیے داخل کیا گیا،جن میں سے 480 جانبر نہیں ہوسکے۔

ہسپتال انتظامیہ کےمطابق غذائی قلت،کم وزن کے ساتھ پیدا ہونے والے بچے اور مختلف بیماریاں نومولود بچوں کی اموات کی بڑی وجوہات قرار دی گئی ہیں.

ریکارڈ کے مطابق ماہ جنوری میں 70، فروری میں 39، مارچ میں 54، اپریل میں 47، جون میں 65، جولائی میں 69 اور اگست میں 61 نومولود بچے جاں بحق ہوئے۔

رواں سال سب سے زیادہ 365 نومولود بچے مئی کے دوران آئی سی یو میں داخل کیے گئے۔ ریکارڈ کے مطابق ایک ہزار 387 بچوں کی صحت بہتر ہونے پر انہیں ڈسچارج کیا گیا، جبکہ 106 بچوں کو مزید علاج کے لیے دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
Wmn 5
سول ہسپتال کے ریکارڈ کےمطابق 126 بچوں کو والدین نےطبی مشورے کے برخلاف ہسپتال سے لے گئے، ذرائع کےمطابق غذائی قلت اورکم عمری کی شادیاں بچوں کےکم وزن اورغذائی قلت کی اہم وجوہات میں شامل ہیں.

نومولود بچوں کی اموات اور صحت کےمسائل پرسول ہسپتال انتظامیہ سےرابطہ کیاگیا تاہم انتظامیہ کی جانب سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں