WhatsApp Image 2026 05 18 at 19.12.05

نہم جماعت کے امتحان میں ناکامی پر 16 سالہ طالبہ نے زندگی کا خاتمہ کر لیا

لاہور:بادامی باغ کے علاقے میں نویں جماعت کے امتحان میں ناکامی پر دل برداشتہ ہوکر 16 سالہ طالبہ نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
947762 53924244
ایدھی ترجمان کے مطابق متوفیہ کی شناخت 16 سالہ نور فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے.

جس نے نویں جماعت کے امتحان میں ناکامی کے بعد مبینہ طور پر انتہائی قدم اٹھایا۔

پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاش مردہ خانے منتقل کردی۔

اپنا تبصرہ لکھیں