ambulance 1122 file photo

غیرت کے نام پر جواں سال لڑکی تشدد کے بعد قتل، والد اور دو بھائی گرفتار

بہاولنگر: بخشن خاں کے قریب غیرت کے نام پر والد اور بھائیوں نے جواں سال لڑکی کو مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد اور بجلی کا کرنٹ لگا کر قتل کردیا۔
435782 1308984 updates
ایف آئی آر کے مطابق ملزموں نے لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بجلی کا کرنٹ لگا کر موت کے گھاٹ اتار دیا، بعد ازاں واقعے کو کرنٹ لگنے کا رنگ دے کر مقتولہ کی تدفین بھی کردی۔

ڈی پی او بہاولنگر نے مخبر کی اطلاع پر واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دو مرکزی ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق والد اور بھائیوں سمیت چار ملزموں کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ گرفتار ملزموں نے قتل کا اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

ڈی پی او کے مطابق مقتولہ کے پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی کی جائے گی، جس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں