کراچی: برطانوی لڑکی کو سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
این سی سی آئی اے کے مطابق برطانیہ کی تحقیقاتی ایجنسی نیشنل کرائم ایجنسی نے ملزم کے خلاف کارروائی کی درخواست کی تھی۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے طارق نواز کے مطابق ملزم لاڑکانہ کا رہائشی ہے جسے قمبر شہدادکوٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ملزم وقار احمد پر برطانوی لڑکی کو سوشل میڈیا ایپس پر فحش تصاویر بھیجنے کا الزام ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
