نمائندگان:ملتان میں نوجوان نے اینٹ کا وار کر کے اپنے والد کو قتل کر دیا.
تھانہ شاہ شمس کی حدود میں 25 سالہ نوید حسین نے مبینہ طور پر لکڑی کے بیٹ اور اینٹ سے وار کرکے اپنے 70 سالہ والد شبیر حسین کو قتل کردیا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، جس کے بارے میں ابتدائی اطلاعات ہیں کہ اس کا ذہنی توازن درست نہیں اور علاج جاری ہے،جبکہ ورثاء بھی قانونی کارروائی سے گریزاں ہیں۔
دوسرے واقعہ میںحافظ آباد کے علاقے کولو تارڑ میں مبینہ طور پر زمین کے تنازع پر دو بیٹوں نے اپنے والد اور اس کے دوست کو قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ فریقین کے درمیان صلح کرانے کے لیے ایک ڈیرے پر ملاقات جاری تھی، جہاں ملزموں نے مبینہ طور پر کلہاڑیوں کے وار کرکے اپنے والد محمد صدیق اور صلح کرانے والے نذیر احمد کو قتل کر دیا ۔
پولیس کےمطابق ملزم قاسم اور آصف کا اپنے والد محمد صدیق سے زمین کا تنازع چل رہا تھا،دوہرے قتل کی واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے،پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

