اسلام آباد:وزارت خارجہ نے بیرونِ ملک پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی ہیں، ایوان کو وقفہ سوالات کے دوران بتایا گیا دنیا کے 72 ممالک میں 21ہزار 647پاکستانی قید ہیں۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے تحریری جواب میں پیش تفصیلات میں ایوان کو بتایا گیا کہ سب سے زیادہ 5ہزار 297 پاکستانی متحدہ عرب امارات میں قید ہیں۔
دوسرے نمبر پر زیادہ تعداد میں 4ہزار 775پاکستانی سعودی عرب میں قید ہیں، جبکہ بھارت میں 738پاکستانی قیدی موجود ہیں۔
وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی شہری مختلف ممالک میں دھوکہ دہی، منشیات کی اسمگلنگ، جنسی حملوں، جعلی ویزوں، جعلی دستاویزات، قتل اور دیگر مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔
