437885 2802934 updates

چائلڈ پورنو گرافی نیٹ ورک میں‌شامل باپ گرفتار، جانوروں سے بھی بدسلوکی

اسلام آباد:این سی سی آئی اے اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی کا بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقاب کردیا.
cybercrime 1
نیٹ ورک میں شامل باپ اپنے سگے بچوں کی نازیبا ویڈیوز آن لائن بیچنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اسلام آباد شعیب خان نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم اپنے 4 سے 5 سالہ معصوم بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر ٹیلی گرام کے خفیہ گروپس میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے فروخت میں ملوث تھا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے نے کہا ویڈیوز میں جانوروں سے بدسلوکی کے ہوشربا مناظر بھی شامل تھے، دوسرے کیس میں ہراسمنٹ سے تنگ بچی نے خودکشی کی کوشش کی، ملزم 2 سے 3 سال سے بلیک میل کر رہا تھا، جس کو شکایت پر گرفتار کرلیا۔
NCCIA arrest
انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران اسلام آباد، ملتان اور جنوبی پنجاب سے اہم لنکس اور شواہد برآمد ہوئے ہیں، برآمد شدہ ڈیوائسز کو مزید فرانزک تجزیہ کے لیے سیل کر دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر این سی سی آئی اے نے کہا کہ خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے، شہری اپنا ون ٹائم پاس ورڈ، بینک اکاؤنٹ یا ذاتی معلومات کسی سے شیئر نہ کریں اور فیک ویب سائٹس پر موجود جعلی نمبرز سے ہوشیار رہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں