اسلام آباد: وفاقی محتسب برائےانسدادِ ہراسیت کی سالانہ دستاویزات کےمطابق گزشتہ ایک سال کے دوران کام کی جگہ پر ہراسگی سے متعلق درج ہونے والی شکایات میں مردوں کی تعداد نمایاں رہی، جو مجموعی شکایات کا تقریباً 40 فیصد ہے۔
دستاویزات کے مطابق ایک سال میں 1,290 شکایات موصول ہوئیں،جن میں 521 مردوں اور 769 خواتین نے شکایات درج کرائیں، سب سےزیادہ 231 شکایات اسلام آباد سےموصول ہوئیں، جبکہ پنجاب سے 222، پشاور دفتر سے 42، کراچی سے 24 اور کوئٹہ سے 2 شکایات درج کی گئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ شکایات میں صرف کام کی جگہ پر ہراسگی ہی نہیں بلکہ زچگی کی چھٹی نہ دینے سمیت دیگر انتظامی اور ملازمت سے متعلق مسائل بھی شامل تھے.
وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت نے گزشتہ ایک سال کے دوران 1104 شکایات نمٹا دیں۔
